ETV Bharat / city

اکبر لون کو نااہل قرار دیا جائے: بی جے پی - BJP and NC

بی جے پی نے نیشنل کانفرنس کے رہنما محمد اکبر لون کو ایک ریلی سے خطاب کے دوران مبینہ طور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے کی پاداش میں انتخابات کے لیے نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Mar 25, 2019, 9:50 PM IST

گزشتہ روز نیشنل کانفرنس کے بارہمولہ کی پارلیمانی نشست کے امیدوار محمد اکبر لون نے کپواڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے خطاب کے دوران کہا :'جب اسمبلی میں ،آر ایس ایس اور بی جے پی کے رہنماؤں نے میری طرف اشارہ کرکے پاکستان مردہ باد کے نعرہ بلند کیے اور میں ڈرا نہیں میں ان کو انگوٹھا دکھا کر انہیں اسی آواز میں جواب دیا میں نے بھی کرسی سے اٹھ کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا'۔

محمد اکبر لون نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی کے حامی ہیں۔

ادھر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے چیف الیکشن افسر جموں و کشمیر سے محمد اکبر لون کے خطاب کا سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

الطاف ٹھاکر نے چیف الیکٹورل آفیسر کے نام ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے بارہمولہ کی پارلیمانی نشست کے امیدوار محمد اکبر لون نے ایک خطاب میں 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ بلند کرکے ملک کی توہین کی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اشوک کول نے اکبر لون کے مبینہ طور پاکستان زندہ باد نعرہ دینے کو ووٹ حاصل کرنے کی ایک چال سے تعبیر کیا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک ایسا شخص جو حلف بھی اٹھاتا ہو اور اسمبلی کا اسپیکر بھی رہا ہو کے لیے ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

کول نے کہا کہ لون کی اس حرکت کو ملک کا کوئی باشندہ برداشت نہیں کرے گا یہ لوگ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چناؤ کے موقع پر ایسی باتیں کرکے یہ لوگ صرف ووٹرز کو لھبانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لون کا یہ کہنا کہ 'میں نے اسمبلی میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور بہادر ہوگیا ہوں، کا مقصد ووٹروں کو اپنی طرف کھینچنا ہے'۔

دریں اثنا بی جے پی نے لون کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور انہیں انتخابات سے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.