ETV Bharat / city

Altaf Thakur on The Kashmir Files: 'کشمیری پنڈتوں کے بغیر کشمیر نامکمل ہے'

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 1:23 PM IST

فلم 'دی کشمیر فائلز' کے تعلق سے بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ 'کشمیری پنڈتوں کے بغیر کشمیر نامکمل ہے۔ آج بھی وادی کے مسلم اور کشمیری پنڈت بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔' BJP spokesperson Altaf Thakur on The Kashmir Files

Altaf Thakur on The Kashmir Files
Altaf Thakur on The Kashmir Files

کشمیری پنڈتوں پر مبنی فلم 'دی کشمیر فائلز' ان دنوں سُرخیوں میں ہے۔ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ 90 کی دہائی میں کشمیری پنڈتوں کو وادیٔ کشمیر سے ہجرت کرنی پڑی تھی۔ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے فلم 'دی کشمیر فائلز' کے تعلق سے بتایا کہ 'کشمیری پنڈتوں کے بغیر کشمیر نامکمل ہے اور یہاں کے مسلمان آج بھی پنڈتوں کے ساتھ بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔' BJP spokesperson Altaf Thakur on Kashmiri Pandits

Altaf Thakur on The Kashmir Files

انہوں نے کہا کہ 'فلم حقائق پر مبنی ہے جس میں کشمیری پنڈتوں کے دکھ درد کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم تصویر کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ یہاں عسکریت پسندوں کی وجہ سے کشمیری پنڈت متاثر ہوئے لیکن ان کے ساتھ ساتھ یہاں کے مسلمان بھی متاثر ہوئے کیونکہ 90 کی دہائی میں شورش کے دوران یہاں مشیر الحق اور میر واعظ مولوی فاروق جیسے مسلمان بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ The Kashmir Files movie is based on Kashmiri Pandits

الطاف ٹھاکر نے کہا کہ 'کشمیر ایک حسین گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ اپنی خوشبو بکھیرتے ہیں تاہم پنڈتوں کے بغیر یہ گلدستہ ویران ہے اور مجموعی طور پر ہم سب چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ یہاں آکر بس جائے۔ انہوں نے یہ بات واضح کی کہ 'کشمیر بیرونی سازشوں کا شکار ہوا ورنہ آج بھی جب کوئی کشمیری پنڈت فوت ہوتا ہے تو کشمیر کا مسلمان اس کے آخری رسومات ادا کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.