ETV Bharat / city

بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لیے تیار:الطاف ٹھاکر - bureaucracy

جموں و کشمیرمیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

الطاف ٹھاکر
الطاف ٹھاکر
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 9:58 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی بے وقت اچھل کود کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج ٹاون ہال ترال میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی دہلی میں ایک بات کرتی ہے، جبکہ سرخیوں میں رہنے کے لیے یہاں آکر الگ طرح کی بیان بازی کر رہی ہے۔

الطاف ٹھاکر نے مزید کہا کہ محبوبہ مفتی حقائق سے پردہ پوشی کر رہی ہیں، لیکن اب کی بار بھاجپا پوری طرح الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے اور انھیں امید ہے کہ اسمبلی انتخابات جلد ہی منعقد ہوں گے، تاکہ ایک عوامی حکومت تشکیل دی جا سکے ۔

بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لیے تیار:الطاف ٹھاکر

مزید پڑھیں:

پلوامہ: منظور خان میونسپل کمیٹی ترال کے صدر منتخب

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی جمہوریت کا متبادل نہیں ہے، جمہوریت میں عوام کے مسائل زیادہ بہتر ڈھنگ سے حل ہوتے ہیں اور اس ضمن میں پردیش بی جے پی بالکل تیار ہیں اور انہیں یقین ہے کہ جلد ہی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.