ETV Bharat / city

Imran Nabi Dar on BJP بی جے پی گندی اور انتقامی سیاست کر رہی ہے، این سی - سرینگر اردو نیوز

بی جے پی رہنما سنیل شرما نے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ جلد ہی جیل میں ہوں گے۔ جس کی نیشنل کانفرنس نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ Imran Nabi Dar on BJP

بی جے پی گندی اور انتقامی سیاست کر رہی ہے، این سی

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 9:40 PM IST

سرینگر: نیشنل کانفرس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سنیل شرما کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذہنی اختراع، بی جے پی کی گندی اور انتقام گیری کی سیاست کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن، ای ڈی، سی بی آئی اور ملک کی دیگر ایجنسیاں خود مختار تھیں۔ لیکن بی جے پے نے ان اداروں کو حاصل اختیارات اور منڈیٹ پر ہی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

عمران نبی ڈار نے کہا کہ ملک کی ایجنسیوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے اس طرح کے بیانات پر سخت نوٹس لینا چاہیے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانی چاہیے کیونکہ ایسے بیانات تحقیقاتی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے رول کو مشکوک بنا دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں سرگرم ہے اور بی جے پی کی جانب سے ایسے بیانات سے نیشنل کانفرنس کے عزم اور استقلال پر کوئی بھی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Ghulam Nabi Azad غلام نبی آزاد ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے چیئرمین منتخب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.