ETV Bharat / city

عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک سرپنچ کو بی جے پی کا خراج

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 4:53 PM IST

Updated : Aug 10, 2021, 9:15 PM IST

جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کی جانب سے عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک سرپنچ کو آج بھرپور خراج عقید پیش کیا گیا۔

عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک سرپنچ کو بی جے پی کا خراج
عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک سرپنچ کو بی جے پی کا خراج

سرینگر میں واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر میں آج سرپنچ غلام رسول ڈار کو تعزیت پیش کرنے کےلیے ایک اجلاس معنقد کیا گیا جس میں بی جے پی رہنماؤں نے سرپنچ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں خراج پیش کیا۔

اس موقع پر بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ ’ہمیں دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم اپنے مقصد کےلیے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے‘۔ انہوں نے بی جے پی رہنماؤں پر عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے جارہے حملوں کی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی شہادت سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

وہیں جموں و کشمیر کے ریڈونی میں بھی بی جے پی سرپنچ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ یہاں ایک تعزیتی پروگرام میں بی جے پی کے رہنماؤں نے سرپنچ غلام رسول ڈار کو خراج پیش کیا جبکہ پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر نے حکومت سے عسکریت پسندوں کو کرارا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ تعزیتی اجلاس میں ریاستی بی جے پی کے نائب صدر صوفی یوسف، ترجمان الطاف ٹھاکر، ضلع صدر عابد حسین خان، مشتاق نورآبادی سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر یونٹ نے اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک سرپنچ غلام رسول ڈار کو خراج پیش کیا۔ آج سرینگر کے بی جے پی دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ کی تصاویر پر گل باری کی گئی۔ بی جے پی کے سینئر رہنما ڈاکٹر علی محمد نے عسکریت پسندوں کو سخت سزا دینے کا پولیس سے مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رویندر رینہ نے بی جے پی سرپنچ کے ہلاکت کی مذمت کی

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بی جے پی سرپنچ غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ کو گذشتہ روز نامعلوم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں میاں بیوی اننت ناگ میں ایک کرایہ کے مکان میں رہا کرتے تھے۔ قبل ازیں وہ کولگام کی ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، انہیں کچھ روز قبل ہی کرایہ کے مکان میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Last Updated : Aug 10, 2021, 9:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.