ETV Bharat / city

BJP celebrates Vajpayee's birthday in Jammu Kashmir: واجپائی کے یوم پیدائش کے موقع پر سرینگرمیں تقریب کا انعقاد - واجپائی کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب

ملک بھر میں بڑے پیمانہ پر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کا 97 یوم پیدائش منایا گیا۔ واجپائی تین بار بھارت کے وزیراعظم رہنے کے علاوہ ہندی کے شاعر، صحافی اور بہترین مقرر بھی تھے۔ وہ جن سنگ کے بانیوں میں سے ایک تھے۔

واجپائی کے یوم پیدائش کے موقع پر سرینگرمیں تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 26, 2021, 3:01 AM IST

اٹل بہاری واجپائی آج کے دن یعنی 25 دسمبر 1924 کو پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کے والد کا نام کرشنا بہاری واجپائی تھا۔ اٹل بہاری واجپائی اترپردیش کے آگرہ میں رہتے تھے تاہم ان کی تعلیم گوالیار (مدھیہ پردیش) کے وکٹوریہ کالج میں ہوئی جسے لکشمی بائی کالج سے جانا جاتا ہے۔ اٹل بہاری واجپائی نے پہلی بار 1952 میں لوک سبھا کا انتخابات لڑا تھا۔ اٹل جن سنگ کے بانیوں میں سے ایک تھے اور 1968 سے 1973 تک تنطیم کے قومی صدر بھی رہے۔

واجپائی کے یوم پیدائش کے موقع پر سرینگرمیں تقریب کا انعقاد

آپ کو بتادیں کہ اٹل بہاری واجپائی سال 1996 میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے تھے تاہم ارکان پارلیمنٹ کی تعداد کی کمی کی وجہ سے واجپائی حکومت صرف 13 دنوں میں گر گئی۔ اس کے بعد انہوں نے سال 1998 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا لیکن ایک بار پھر ان کی حکومت 13 ماہ بعد گر گئی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر سال 1999 میں یہ عہدہ سنبھالا۔ اس بار 13 جماعتوں کی مخلوط حکومت اپنے دور اقتدار کے پانچ سال مکمل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

واجپائی کے یوم پیدائش کے موقع پر سرینگر میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں واجپائی کے کریئر اور خیالات پر پارٹی کے لیڈران نے روشنی ڈالی۔ پارٹی کے ترجمان منظور بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "واجپائی نے ہمیشہ مذاکرات اور امن پر زور دیا ہے۔ اُن کے دور حکومت کے دوران ہی پاکستان سے بھی مذاکرات کیے گئے۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اُن کے دکھائے گئے راستے پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ یہاں تک کی پروٹوکول توڑ کر پاکستان کے وزیر اعظم کی بیٹی کی شادی میں شمولیت کی۔ تاہم حاصل کیا ہوا؟ دونوں طرف سے کوشش ہونی چاہیے۔ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں اگر پاکستان تعلقات بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتا ہے تو ہمارے وزیر اعظم مودی پہلے شخص ہونگے جو آگے بڑے گے۔

یہ بھی پڑھیں:

PM Modi Addresses to Nation: پندرہ سے اٹھارہ برس کے بچوں کے لیے ویکیسن کی شروعات

"وہیں ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ مینارٹی مورچہ غضنفر علی نے واجپائی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "آج کا دن ہم گود گورننس کے طور پر مناتے ہیں۔ بدعنوانی یہاں ختم ہو چکی ہیں اور رواں مہینے کی 27 تاریخ کو یہاں تین کمپنیاں آرہی ہیں۔ جس سے یہاں بیروزگاری بھی ختم ہوگی۔"

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.