ETV Bharat / city

Tourist Place Neglected in Hajin حاجن ترال کا خوبصورت علاقہ حکومت کی نظروں سے اوجھل - سیاحتی مقام عدم توجہی کا شکار

قدرتی حسن سے مالا مال ترال علاقے میں سیاحتی مقامات کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی سمت میں حکومتی دعووں کے برعکس زمینی سطح پر کوئی خاطر خواہ تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے اور سیاحتی مرکز کے طور اُبھرنے والا یہ علاقہ آج بھی حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ Beautiful Places of Tral Region

Tourist Places Neglected in Jammu and Kashmir
خوبصورت علاقہ حکومتی نظروں سے اوجھل
author img

By

Published : Sep 7, 2022, 4:07 PM IST

Updated : Sep 8, 2022, 5:42 PM IST

ترال: جموں و کشمیے ضلع پلوامہ کا حاجن ستورہ ترال علاقے کے خوبصورت مقامات میں شمار کیا جاتا ہے جو سر سبز پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے۔ ٹاؤن ترال سے تقریباً 20 کلومیٹر دور حاجن کا یہ علاقہ ناگہ بیرن، تارسر اور مارسر کے لیے آخری پڑاؤ تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم اس علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لیے انتظامیہ کی سرد مہری سے مقامی لوگ مایوس ہو چکے ہیں۔ یہاں نہ صرف طلباء پکنک پر آتے ہیں بلکہ وادی کے دیگر علاقوں سے بھی لوگ فیملی کے ساتھ قدرت کی حسین کاریگری سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس علاقے کا رُخ کرتے ہیں، لیکن علاقے میں سیاحت کا بنیادی ڈھانچہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سیاح بھی مایوس ہوتے ہیں۔ Tourist Places Neglected in Jammu and Kashmir

حاجن ترال کا خوبصورت علاقہ

مقامی شخص عبدالرشید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اس علاقے کو حکومت کی جانب سے نظر انداز کیا گیا ہے، اگر یہاں سیاحتی شعبے کے تحت توجہ دی جاتی تو ہمارا فائدہ ہوسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا۔ Jammu and Kashmir Tourism

حاجن علاقے میں سیاحت کی غرض سے آنے والے ایک شخص نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ترال کا حاجن علاقہ اپنی مثال آپ ہے، یہاں آکر انسان دیگر صحت افزاء مقامات کو بھول سا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے اقدامات نہیں کیے گیے۔ علاقے کے اندر جانے والی سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ یہاں نہ ہی پارک بنائے گئے ہیں اور نہ ہی قیام کے لیے عارضی جھونپڑیاں۔ جس کی وجہ سے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل جاتی ہے۔ ایک دیگر سیاح نے بتایا کہ 'انتہائی خوبصورت اس علاقے کو حکومت نے نظر انداز کیا ہے، اگر اس جانب توجہ دی جاتی تو یہاں کے لوگوں کی اقتصادی حالت بھی بہتر ہو جاتی۔

اس تعلق سے ترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ترال واقعی خوبصورت علاقہ ہے، یہاں سیاحت کو پٹری پر لانے کے لیے ایک منصوبہ انتظامیہ کے زیر غور ہے جس کے تحت پہلے ہی چار گاؤں کو ٹوراِزم ولیج کے زمرے میں لایا گیا ہے، جہاں تک حاجن علاقے کا تعلق ہے اس علاقے میں بھی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 8, 2022, 5:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.