سری نگر: جموں وکشمیر کے سری نگر کے جواہر نگر علاقے میں ریچھنی اور اُس کے بچے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ وائلڈ لائف آفیسر نے بتایا کہ ریچھنی اور اُس کے بچے کو پکڑنے کی خاطر محکمہ کے اہلکار علاقے میں خیمہ زن ہے۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے پاش علاقے جواہر نگر میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ریچھنی اور اُس کے بچے کو دیکھا گیا ہے۔ Two Bear Spotted in Srinagar
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریچھنی اور اُس کے بچے کو مین شاہراہ پر گھومتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریچھنی اور اُس کے بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔
سری نگر ضلع کے وائلڈ لائف آفیسر رشید نقاش نے یو این آئی ارد و کو بتایا کہ ’مقامی لوگوں نے اطلاع دی ہے کہ جواہر نگر اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں درمیانی شب ایک ریچھنی اور اُس کے بچے کو دیکھا گیا جس کے بعد ٹیم کو علاقے کی اور روانہ کیا گیا ۔‘ انہوں نے بتایا کہ ریچھنی اور اُس کے بچے کو پکڑنے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاہم ابھی تک اُس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ اُن کے مطابق علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریچھنی اور اُس کے بچے کو صاف دیکھا جاسکتا ہے ۔
دریں اثنا ماہرین کا ماننا ہے کہ وادی میں جنگلی جانوروں کا میدانی علاقوں میں بستیوں میں نمودار ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ جنگل صاف ہو رہے ہیں اور دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ میدانی علاقوں میں بھی اب زرعی اراضی کو ایگریکلچر کے بجائے ہارٹی کلچر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ایک ماہر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جہاں دھان و دیگر فصلوں کے وسیع و عریض کھیت کھلیان تھے وہاں آج مختلف قسموں کے میوہ باغ کھڑے ہیں جنہوں نے گھنے جنگلوں کی صورت اختیار کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Minor boy killed in Bear Attack: بارہمولہ میں ریچھ نے کمسن بچے کو حملہ کرکے ہلاک کیا
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ متعلقہ محکمہ بھی فارسٹ نرسریاں بنا رہا ہیں جن کی بعد میں اچھی طرح دیکھ ریکھ نہیں کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں وہ بھی جنگل بن کر جنگلی جانوروں کی آمجگاہ بن گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں کے بستیوں میں نمودار ہونے کے لئے لوگ خود بھی کسی حد تک ذمہ دار ہیں۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں زائد از تین ماہ کے دوران جنگلی جانوروں کے حملوں میں چھ کمسن بچوں سمیت 10 افراد از جان ہوئے جبکہ دو درجن کے قریب زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یو این آئی