ETV Bharat / city

ذمہ دار شہری بننے اور منشیات سے پاک بھارت رکھیں

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 10:12 PM IST

موجودہ وقت میں نوجوان نسل منشیات جیسی بری بیماری میں مبتلا ہو چکی ہے۔ منشیات میں ملوث ہونے کے بعد نوجوانوں میں پڑھائی کی جانب کم توجہ رہتی ہے جس سے ان کا مستقل خراب ہو جاتا ہے.

فوٹو
فوٹو

پوری دنیا میں 26 جون کو منشیات مخالف دن منایا جاتا ہے۔ لیکن منشیات جیسی بُری لت کا خاتمہ نہیں ہوتا ہے. ماہرین کے مطابق اگر بچے کی اچھی پرورش کی جائے اور وقتا فوقتا اس کی حرکات پر نظر رکھی جائے تو اس سے بُری عادتوں کی جانب جانے سے روکا جا سکتا ہے۔

وہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر بچوں کو کھیل کود کی جانب راغب کریں تو وہ بری عادتوں سے پاک رہ سکتے ہیں۔

ذمہ دار شہری بننے اور منشیات سے پاک بھارت رکھیں

ای ٹی وی بھارت نے کچھ افراد سے بات کی جن کا کہنا ہے کہ بحیثیت والدین اور بحیثیت سماج ہمیں اپنے آس پاس پر نظر رکھنی چاہئے اور اگر کوئی نوجوان منشیات کی لت میں ملوث پایا جائے تو اس کی رہنمائی کرکے اسے اس لت سے دور رکھنے میں مدد کر سکے۔

آپ کو بتادیں بڈگام میں آئے روز منشیات فروشوں کی گرفتاری کے حوالے سے خبریں آتی ہیں. رواں برس پولیس نے منشیات مخالف مہم کو تیز کیا ہے. اب تک بڈگام پولیس نے ساٹھ سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کیا ہے۔

ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کا کہنا ہے کہ پولیس کی یہ مہم لگاتار جاری رہے گی. انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھے اور ان کا دوست بن کر ان کی رہنمائی کریں تاکہ وہ بری عادتوں میں ملوث نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

26 جون: منشیات کی لعنت اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن

ہر سال کی طرح اس سال بھی وادی کے مختلف مقامات پر منشیات کے بُرے اثرات کے حوالے سے بیداری پروگرام منعقد کئے گئے. پولیس اور سماجی تنظیموں نے منشیات کے برے اثرات کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔

لیکن ہمیں بھی ذمہ دار بننے کی ضرورت ہے اور سماج میں منشیات کے بڑھ رہے برے اثرات کو ختم کرنے کے لئے ہمیں انفرادی طور پر سامنے آنا چاہئے تاکہ سماج کو اس بری بیماری سے پاک رکھنے میں مدد کر سک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.