ETV Bharat / city

4 جی انٹرنیٹ پابندی میں 21 اکتوبر تک توسیع - فورجی انٹرنیٹ سروسز

جموں و کشمیر انتظامیہ نے گاندربل اور ادھمپور اضلاع کو چھوڑ تمام اضلاع کے اندر 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی میں مزید 20 دن کی توسیع کی ہے۔

4G internet
4G internet
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 11:54 PM IST

بدھ کو شام دیر گئے جموں و کشمیر کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے 21 اکتوبر تک اس میں توسیع کر دی گئی۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے مسلسل 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ تاہم قریب ایک ماہ قبل جموں و کشمیر کے دو اضلاع (جن میں ادھمپور اور گاندربل شامل ہے) میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

یو ٹی انتظامیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اس حکمنامے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں ان دو اضلاع کو چھوڑ کر فی الحال 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو معمولاً ایسے ہی جاری رکھا جائے گا اور 21 اکتوبر تک 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلی دفعہ سپریم کورٹ میں بھی جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کو لے کر معاملہ زیر بحث لایا گیا تھا۔ تاہم پابندی میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران 4جی کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی دوسری جانب کیا جا رہا تھا جو آج بھی جاری ہے۔

ادھر لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے والے درجنوں اسکولی ادارے اور تعلیمی ماہرین بھی وادی میں 4 جی انٹرنیٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس سے قبل متعدد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کی جانب سے بھی یہاں 4 جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم انتظامیہ 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں بار بار توسیع کر رہا ہے۔ فی الحال دو اضلاع گاندربل اور اور ادھمپور میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.