پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور میں آج ریمیٹولوجیکل امراض اور اس کے علاج کے حوالے سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں اسپتال عملے کے علاوہ ماہرین، آشا ورکرس اور طلبہ نے حصہ لیا۔ پروگرام کے دورآن ماہرین نے شرکا کو ریمیٹولوجیکل امراض پر روک لگانے اور اس بیماری کے علاج کے حوالے سے ضروری جانکاری فراہم کی۔ Awareness programme on Rheumatological diseases held at SDH Pampore
یہ بھی پڑھیں:
DC pulwama Visits Awantipora: ڈی سی پلوامہ کا اونتی پورہ کا دورہ
پروگرام کے دوران ماہرین نے شرکا کو مرض کی نشاندہی کرتے ہوئے اس سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔ انہوں نے بیماری کے لیے ذمہ دار عوامل پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو ریمیٹولوجسٹ سے صلاح و مشورہ حاصل کرنا چاہیے تاکہ اس بیمار پر قابو پایا جا سکے۔