گاندربل: جموں و کشمیر کے گاندربل ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے ضلعی سطح پر "مہیلا شکتی کیندر" کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی اسکول کونڈبل صفا پورہ میں خواتین کے لیے مختلف اسکیمز پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ Awareness Camp on various schemes for women in Ganderbal
پروگرام میں آنگن واڑی کارکنان، مقامی خواتین، پی ایل وی، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر خواتین ہیلپ لائن، ایم ایس کی ٹیم نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ویمن ویلفیئر آفیسر سبیتا جان نے مہیلا شکتی کیندر Mahila Shakti Kendra اور اس کے مقاصد اور خواتین کے لیے مختلف اسکیمز کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Pulwama Awareness Camp: پلوامہ میں سرکاری اسکیم کے حوالے سے بیداری کیمپ
اس کے علاوہ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ویمن ہیلپ لائن بلال احمد بٹ نے ویمن ہیلپ لائن 181 اور اس کے فوائد پر بات کی۔