سماج کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ سرگرم ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے۔ اور ا سکے قبضہ سے ممنوعہ اشیا بھی بر آمد کیا۔
بتایاجارہا ہے کہ اونتی پورہ پولیس اسٹیشن کو معتبر ذرائع سےیہ اطلاع ملیکہ سبزار احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار نامی شخص ممنوعہ اشیاء کی فروخت میں ملوث ہے اور اس نے اپنے مکان میں بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیاء جمع کر رکھی ہیں۔
ایس ایچ او پی ایس اونتی پورہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ اونتی پورہ کے ہمراہ مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران ٹیم نے مکان سے 35 کلو گرام بھنگ کا پاؤڈر برآمد کیا۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 187/2021 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت ایک مقدمہ اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد گرفتار
پولیس نے کمیونٹی ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے قرب وجوار میں نگاہ دوڑائیں۔ منشیات فروشی کے معاملات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔