ETV Bharat / city

طلبا کے لیے آڈیو کلاسز

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 11:46 PM IST

جموں و کشمیر میں محکمہ تعلیم نے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت بچوں کو تعلیم دینے کے لیے اب اگلے ہفتے سے آل انڈیا ریڈیو کے اشتراک سے آڈیو کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طلبہ کے لیے آڈیو کلاسز
طلبہ کے لیے آڈیو کلاسز

کووڈ-19 کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر مکمل لاک ڈاون کے چلتے جہاں ہر ایک شعبہ بری طرح متاثر ہو چکا ہے، وہیں اس عالمی وبا نے تعلیمی شعبے کو بھی اثر انداز کیا ہے۔

جموں وکشمیر میں محکمہ اسکولی تعلیم نے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت بچوں کو تعلیم دینے کے لیے اب اگلے ہفتے سے آل انڈیا ریڈیو کے اشتراک سے آڈیو کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ایک سینئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ طلب کو گھر بیٹھ کر ریڈیو کے زریعے پڑھائی کا موقع فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ نصاب کے مطابق طلبہ کو پڑھائے گے۔ جبکہ آل انڈیا ریڈیو کے سرینگر اسٹیشن سے ان کلاسز کو نشر کیا جائے گا۔ جس کے لیے پہلے سے ہی طے شدہ وقت کی وضاحت کی جا چکی ہے۔

واضح رہے ڈاریکٹرویٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے اس سے پہلے دوردرشن کیندر سرینگر کی کاشر چینل سے ٹیلی کلاسز کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت ابتدائی اور ثانوی کلاسوں کو پڑھانے کے لیے اس وقت دو کلاسوں کو ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن محمد یونس کا کہنا ہے کہ محکمہ طلبہ کو پڑھانے کے لیے آن لائن اور آف لائن کے لیے درکار تمام ذرائع کو قریب لا رہا ہے، تاکہ کروناوائرس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہونے سے بچائی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.