ETV Bharat / city

کشمیر میں جشن ہے تو پھر کرفیو کیوں؟ - دفعہ 370 کو منسوخ

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی آج لوک سبھا میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بل کی مخالفت میں کھڑے ہوئے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 6:18 PM IST

حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بی جے پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرکے انتخابی وعدے کو تو پورا کر دیا گیا لیکن بی جے پی حکومت نے اپنے آئینی فرض کے ساتھ دغا کیا ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی

انہوں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو آئین کے خلاف قرار دیا۔

اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت سے کہا کہ آپ اسرائیل کی طرح کشمیر میں ظلم کر رہے ہو۔ دفعہ 370 عارضی نہیں بلکہ یہ کشمیر کو خصوصی حیثیت فراہم کرنے والا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ناگا لینڈ کو تیل اور گیس فراہم کرتے ہیں، وہ ہتھیار نہیں چھوڑتے ہیں لیکن آپ پھر بھی ان سے مذاکرات کرتے رہے ہیں۔

اویسی نے مرکز سے کہا کہ 370 ہٹانے سے برے نتائج ہوں گے اور اس سے آپ کو شرمندگی اٹھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہٹلر کے نظریات کی حامل ہے اور نازی کی پیروکار ہے اور وہ چاہتی ہے کہ عید کے موقع پر جانوروں کے بدلے کشمیری قربان ہو جائیں۔

بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ کشمیر میں جشن ہے تو پھر کشمیر سے کرفیو ہٹائیں اور ان کو جشن منانے دیجیے۔

بی جے پی چاہتی ہے کہ عید پر جانوروں کے بدلے کشمیری قربان ہو جائیں

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.