جموں و کشمیر کا عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام ہمیشہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی پسندیدہ جگہ رہی ہے۔ سیاح پہلگام کے مختلف مقامات کا سیر کرتے ہیں۔ ARU VALLEY IN KASHMIR
آڑو وادی ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام کے منفرد مقامات میں سے ایک ہے، جو صدر مقام پہلگام سے تقریبا 12کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ وادی آڑو کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک و بیرونی ممالک سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں پہنچتی ہے۔
مزید پڑھیں:Advisory issued for Yatris: پہلگام اور سونمرگ میں یاتریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
انہوں نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کے بعد ان کی امیدیں بڑھ گئیں اور وہ گزشتہ نقصانات کے بھرپائی کی امید کر رہے ہیں،تاہم حکام کی جانب سے آڑو وادی کی جانب خاص توجہ نہیں دی جا رہی ہے، انہوں نے یہاں کی سڑکیں خستہ ہو چکی ہیں، وہیں ڈرینیج نظام ناکارہ ہے، اور جگہ جگہ گندگی پائی جا رہی ہے، جس سے اس حسین جگہ کی خوبصورتی پر اثر پڑا ہے، انہوں نے حکام سے آڑو ویلی کی جانب توجہ مبذول کرنے کی اپیل کی۔