جموں و کشمیر کے سابق وزیع اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت ایسے افسران مسلط کئے گئے ہیں جو لوگوں کو اپنی آرا ظاہر کرنے پر جیل بھجوا دیتے ہیں۔
انہون نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندبل کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ضلع مجسٹریٹ صاحبہ نے صرف یہ کہنے پر ایک شہری کو جیل بھجوا دیا کہ اُس کو غیر مقامی افسران سے کوئی امید نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے کہ ڈی ایم صاحب مذکورہ شہری کو اس بات کی یقین دہانی کراتی کہ وہ اُس کا مسئلہ حل کریں گی انہوں نے اُس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔
عمر عبداللہ نے یہ باتیں آج یعنی بدھ کے روز یہاں نیشنل کانفرنس خواتین ونگ صوبہ کشمیر کے ایک ورچول اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا 'یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ یہاں کسی کو سیدھی بات کرنی کی اجازت نہیں، مخالفت یا نکتہ چینی کرنا تو دور کی بات ہے'۔
-
JKNC VP @OmarAbdullah today virtually presided over a meeting of party's Women’s Wing functionaries of Kashmir Province. GS Ali Muhammad Sagar, PP @nasirsogami, others also participated in the virtual meet. The meeting was convened by J&K Women’s Wing President Shameema Firdous. pic.twitter.com/3b7aDleqi4
— JKNC (@JKNC_) June 16, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">JKNC VP @OmarAbdullah today virtually presided over a meeting of party's Women’s Wing functionaries of Kashmir Province. GS Ali Muhammad Sagar, PP @nasirsogami, others also participated in the virtual meet. The meeting was convened by J&K Women’s Wing President Shameema Firdous. pic.twitter.com/3b7aDleqi4
— JKNC (@JKNC_) June 16, 2021JKNC VP @OmarAbdullah today virtually presided over a meeting of party's Women’s Wing functionaries of Kashmir Province. GS Ali Muhammad Sagar, PP @nasirsogami, others also participated in the virtual meet. The meeting was convened by J&K Women’s Wing President Shameema Firdous. pic.twitter.com/3b7aDleqi4
— JKNC (@JKNC_) June 16, 2021
جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے کبھی بھی 5 اگست 2019 کے فیصلوں کو منظور نہیں کیا ہے اور نہ مستقبل میں کبھی کرے گی۔
انہوں نے کہا: 'ہم ان فیصلوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے لیکن ہمارا طریقہ کار قانونی اور پُرامن ہوگا اور ہم اس کے لئے تشدد یا غیر قانونی طریقہ اختیار نہیں کریں گے'۔
کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ہر کسی کو اپنا رول نبھانے کی ترغیب دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس نائب صدر نے کہا کہ ہم سب کی انفرادی کوششوں سے ہی اس وبا کو جڑ سے اُکھاڑا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین اس جنگ کا کلیدی ہتھیار ہے لیکن افسوس اس بات ہے کہ ویکسین کے بارے میں لوگوں خصوصاً خواتین میں بہت زیادہ غلط فہمیاں پائی جا رہی ہیں۔
سابق ازیر اعلیٰ نے کہا کہ 'ان غلط فہمیوں اور غلط افواہوں کا توڑ کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور خواتین ونگ بھی اس میں اپنا رول نبھا سکتی ہیں'۔
انہوں نے خواتین ونگ سے وابستہ رہنما، عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں خواتین کو کووڈ مخالف ٹیکہ لینے کے لئے قائل کریں اور غلط فہمیوں کو دور کریں۔
پارٹی کی خواتین ونگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ خواتین ونگ پارٹی کا ایک اہم ستون ہے۔ جس طرح ایک گاڑی کے پہیہ ہوتے ہیں اور ہر ایک پہئے کی اپنی اہمیت ہوتی ہے ایسے ہی پارٹی کے وجود کے لئے خواتین ونگ کی اپنی اہمیت ہے۔
انہوں نے خواتین ونگ پر زور دیا کہ وہ ممبرشپ مہم کو بلاک سطح تک لے جائیں۔
پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ اجلاس میں خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس، صدرِ صوبہ کشمیر انجینئر صبیہ قادری ، ضلع صدور اور دیگر عہدیداروں نے نوائے صبح کمپلیکس سے میٹنگ میں شرکت کی جبکہ نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کے علاوہ دیگر رہنماوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میںشرکت کی ۔
اجلاس میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، لوگوں کے مسائل و مشکلات، کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات اور اس کے منفی اثرات کے علاوہ اقتصادی بدحالی، تنظیمی اموارات اور پارٹی سرگرمیوں کے بارے میں تبالہ خیالات کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں شریک خواتین ضلع صدور اور عہدیداروں اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے مسائل و مشکلات سے اجلاس کو آگاہی دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمیمہ فردوس نے خواتین ونگ کی سرگرمیوں اور پروگراموں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں اور اس صورتحال میں خواتین پر زبردست دباﺅ اور تناﺅ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی بدحالی اور بے روزگاری کا براہ راست اثر خواتین پر پڑا ہے اور اس صورتحال کا تدارک کرنے کے لئے حکومتی سطح پر ٹھوس اور کارگر اقدامات کی ضرورت ہے۔
شمیمہ فردوس نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں اور موقف پر چٹان کی طرح قائم ہے اور ہر حال میں لوگوں کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرتی رہے گی۔
اجلاس میں جن دیگر رینماوں نے ویوڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی اُن میں صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، ضلع صدر سری نگر پیر آفاق احمد، یوتھ صدر سلمان علی ساگر، ترجمان عمران نبی ڈار، سید توقیر احمد اور احسان پردیشی بھی شامل ہیں۔
یو این آئی