سری نگر: سرکاری ذرائع کے مطابق وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے راستے سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میوہ سے لدے قریب نو ہزار ٹرک سری نگر سے جموں کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کے راستے سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 ہزار74 بڑی گاڑیوں نے قاضی گنڈ پار کیا ہے۔ nine thousand Fruit Laden Trucks Left For jammu
انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں میں میوہ سے بھرے 8 ہزار8 سو 20 گاڑیاں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ناساز گار موسمی حالات کے بیچ وہ ان گاڑیوں کی دن رات نقل و حرکت کو ممکن بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Fruit Markets in Kashmir میوہ منڈیوں میں کام دوبارہ شروع، شاہراہ پر ٹرکوں کی آمد و رفت بحال
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے متعلقہ محکمے کو قومی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اپنے اپنے منزلوں کی طرف روانگی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی۔
یو این آئی