خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ایئر فورس کے خصوصی پرواز کے ذریعے 70 کے قریب علیحدگی پسند رہنماؤں کو کشمیر سے آگرہ منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو غیر متوقع طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں بانٹ دیا۔ اس فیصلے کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے۔
مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے بعد کشمیری عوام میں کافی ناراضگی پائی جا رہی ہے، تب سے ہی وادی بھر میں کرفیو اور سکیورٹی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
شہر سرینگر کی ہر گلی کو خار دار تار سے بند کی گئی ہے اور سبھی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکار دن رات نگرانی کررہے ہیں۔