ضلع کشتواڑ میں واقع ٹھاکرائی کی پنچایت انجول میں بھارتی فوج کی جانب سے کیمپ منعقد کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد علاقہ میں بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دینا تھا۔ اس موقعہ پر 26 راشٹریہ رائفلز کی طرف سے بے روزگار نوجوانوں کے لیے مشروم کی کھیتی کی جانکاری دی گئی۔ اس موقعہ پر 20 لوگوں کو مشروم کی کھیتی کے لیے تمام سامان تقسیم کیا گیا۔
اس موقعہ پر تمام لوگوں نے بھارتی فوج کا شکریا ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوج بے روزگاری دور کرنے کے لیے کشتواڑ کے دور دراز علاقوں میں کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کشتواڑ: سرسبز درختوں کی بے دریغ کٹائی، حکام خاموش تماشائی
اس دوران ڈی ڈی سی کونسلر ٹھاکرائی شریفہ بیگم، بلاک ڈیویلپمنٹ چیئرمین کشوری لال شان، ٹھاکرائی چوکی انچارج ونے شرما، سرپنچ کیشوان فاروق کرایپاک، سرپنچ کیشوان بی محمد سلیم، سرپنچ دھڑبدان راکیش روشن شرما، سرپنچ فلر شمش دین مولوی بھی موجود رہے۔