میجر جنرل وریندر جی او سی 19 انفنٹری ڈویژن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دراندازوں نے 18 ستمبر کی شام بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد فوج نے کارروائی کرتے ہوئے ان دراندازوں کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔
فوج کے مطابق 6 درانداز بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ دراندازوں اور فوج کے درمیان تصادم میں دو درانداز بھارتی حدود میں داخل ہوئے جب کہ 4 درانداز پی او کے کی طرف چلے گئے۔
میجر جنرل کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فوج نے ان دو دراندازوں کو ایک نالہ کے قریب پایا جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ تصادم میں ایک درانداز ہلاک جب کہ دوسرے درانداز کو پکڑ لیا ہے۔
میجر جنرل کے مطابق پکڑا درانداز لشکر طیبہ سے وابستہ ہے۔ 19 سالہ علی بابا پاترا پاکستان پنجاب کے اوکارہ کا رہنے والا ہے۔
میجر جنرل وریندر نے کہا کہ اس دراندازی میں فوج نے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی ضبط کے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران یہ دراندازیوں کی طرف سے در اندازی کرنے کی تیسری کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوڑی: سڑک حادثے میں بیکن اہلکار ہلاک
واضح رہے کہ اوڑی کنٹرول لائن پر گزشتہ دس روز سے فوج کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس سے قابل 23 ستمبر کو فوج نے اوڑی کے رامپور سیکٹر میں ہتھلنگا نامی گاؤں کے نزدیک کنٹرول لائن پر تین دراندازوں کو ہلاک کیا تھا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی ضبط کئے ہیں۔