جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے کشتواڑ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے کارکنان سے انتخابات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی، اس پروگرام میں مقامی کارکنان نے بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کشتواڑ سے بے روزگاری کو دور کرنے میں اپنی پارٹی شانہ بشانہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: کیلاش یاترا کے لئے بھی امرناتھ یاترا جیسے انتظامات کیے جائیں
بخاری نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا بی جے پی کے ساتھ کوئی سیاسی الحاق نہیں، تاہم نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم ہے اس لحاظ سے ان کی پارٹی ملک کے اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ یہاں کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ملاقات کرتی رہے گی۔