ETV Bharat / city

APHC on Khurram: کُل جماعتی کانفرنس کا خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 11:07 PM IST

جموں و کشمیر کے معروف انسانی حقوق کے کارکن (Human Rights Activist) خرم پرویز (Khurram Parvez) کو مبینہ ٹیرر فنڈنگ (Terror Funding) کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ کل جماعتی کانفرس نے خرم پرویز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ خرم پرویز جموں و کشمیر میں ایک غیر سرکاری تنظیم 'کیولیشن آف سول سوسائٹی' (Jammu and Kashmir Coalition of Civil Society) کے کوآر ڈینیٹر ہیں۔ یہ تنظیم انسانی حقوق پر کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ خرم پرویز ایسوسی ایشن آف ڈس اپیئرڈ پرسنز (Association of Disappeared Persons) کے صدر بھی ہیں۔

فوٹو
فوٹو

کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں این آئی اے کے ذریعے انسانی حقوق کے کاکن خرم پرویز (Khurram Parvez) کی سری نگر میں گرفتاری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اے پی ایچ سی نے کہا کہ کشمیر کے معروف انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی گرفتاری سے کشمیری لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

خرم پرویز کی گرفتاری پر عالمی حقوق کی تنظیموں نے بھی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Global bodies on Khurram: انسانی حقوق کے اداروں کا خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ

اے پی ایچ سی نے حکام سےکشمیر کے شہریوں پر جبر کی پالیسی بند کرنے اور خرم پرویز کو فوری طور پر رہاہی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے گزشتہ برس بھی این آئی اے (NIA) نے خرم پرویز کے گھر اور ان کے دفتر پر چھاپے مارے تھے اور خرم سے پوچھ تاچھ کے دوران ان کے بینک کے تفصیلات و دیگر دستاویز کی جانچ کے لیے انہیں اپنی تحویل میں لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.