ETV Bharat / city

سرینگر کی پریس کالونی میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 10:07 PM IST

Updated : Sep 11, 2021, 10:44 PM IST

جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں آج ہیلپرس اورسپر واٸیزرس خواتین ایسوسی ایشن کی طرف سے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

سرینگر کی پریس کالونی میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج
سرینگر کی پریس کالونی میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق سرینگر کی پریس کالونی میں آج ہیلپرس و سوپر وائیزرس ایسوسی ایشن کی درجنوں خواتین جمع ہوئیں اور انتظامیہ کے حالیہ حکم نامے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک حکم نامے کے تحت محکمہ آئی سی ڈی ایس میں 988 ورکرس کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

خواتین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر "ہمارے ساتھ انصاف کرو" کے نعرے درج تھے۔
اس دوران خواتین نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 10 ستمبر کو ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس نے ایک فرمان جاری کیا جس کے ذریعے محکمہ میں 988 ورکرس کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم نامہ صادر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سرینگر میں نمائش کا اہتمام

احتجاجیوں کے مطابق یہ آڈر بغیر کسی نوٹس کے اچانک اجرا کیا گیا۔ اس دوران ایسوسی ایشن کی صدر مہہ جبین اختر نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر جموں و کشمیر انتظامیہ نے آرڈر واپس نہیں لیا تو خواتین سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گی۔

Last Updated : Sep 11, 2021, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.