احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ان کی تنخواہ واگزار نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر پر ملازمین کے ساتھ دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افسر نے خاک روبوں کے دو ماہ کی تنخواہ واگزار کی ہے جبکہ دیگر ملازمین کی تنخواہ واگزار نہیں کی گئی۔
احتجاجیوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ اور ایگزیکٹیو افسر سے ملازمین کی تنخواہوں کی واگزاری کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔
انہوں نے ایگزیکٹو افسر کو متنبہ کیا کہ اگر جلد سے جلد انہوں نے تنخواہ واگزار نہیں کی تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔