آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے ایک مثال قائم کی - جماعت کے طالب علم نے مثال
لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں دنیا پریشانی میں مبتلا ہو چکی ہے اور ہر طرف ویرانی و پریشانی چھاٸی ہوٸی ہے۔وہی ضلع پلوامہ کے قصبہ راجپورہ کے ہانجن گاوں کے جواں سالہ آٹھویں جماعت کے طالب علم نے مثال قاٸم کی ہے۔
آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے ایک مثال قائم کی
تنویر احمد نامی آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم کمسن طالب علم نے لاک ڈاون کے دورآن گھر میں بیٹھ کر اپنی ذہانت اور قابلیت کا صحیع استعمال کر کے جہاں ایک بہترین مثال قاٸم کر دی وہی انہوں نے لاک ڈاون میں گھر بیٹھنے والے لوگوں کے لۓ خاص کر طالب علموں کے لۓ ایک بہترین پیغام عام کیا ہے۔
تنویر احمد نے لاک ڈاون کے دوران اپنی صلاحیتوں کو بروۓ کار لاکر کٸ ساری چیزیں بناٸی ہے جن میں شمسی توانائی پر چلنے والا سولر فین ، سولر کار اور بلڑوزر قابل ذکر ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے اگرچہ لوگ خاص کریںطالب علم زہنی پریشانیوں میں میں مبتلا ہوتے ہیں اور غلط کاموں کی طرف راغب ہوجاتے ہیں۔وہی تنویر نے باقی طلاب کے لئے ایک عمدہ مثال قائم کردی ہیں۔تنویر کا یہ کام اور اس کا ہنر دیکھ کر لوگ خاص کر طالب علم کافی متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ تنویر احمد پڑھاٸی میں بھی کافی آگے بڑھ رہا ہے۔اور قابل اور ذہین ہونے کے علاوہ شریف النفس انسان بھی ہے۔
تنویر احمد غریبی سے نچلی سطح کی زندگی بسر کرنے والے خاندآن سے تعلق رکھتا ہے اور ان کے والد پیشے سے ایک کمہار ہے جنہیں تنویر کی پڑھاٸی پوری کرنے میں کافی مشقت کرنی پڑتی ہے۔
تنویر کے والد کا کہنا ہے کہ تنویر کو اگر حکام کی طرف سے کوٸی مدد ملتی تو وہ کافی آگے بڑھتا اور ملک کے ساتھ ساتھ اپنی وادی کا نام روشن کرنے میں بھر پور رول ادا کرتا۔انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ تنویر کو پلیٹ فارم مہیا کر کے اسے آگے بڑنے کا موقع فراہم کرے۔