ETV Bharat / city

جموں و کشمیر کی صورتحال پر مرکزی وزیر داخلہ کی میٹنگ - MEETING KASHMIR

رپورٹس کے مطابق میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور ڈی جی پی دلباغ سنگھ شرکت کریں گے۔

امت شاہ
امت شاہ
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 5:21 PM IST

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے پیش نظر جموں وکشمیر میں اس کے ممکنہ اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ اس ہفتے دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی رویو میٹنگ منعقد کرنے جارہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میٹنگ میں جموں وکشمیر یوٹی کے ایل جی منوج سنہا، چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور ڈی جی پی دلباغ سنگھ شرکت کریں۔ میٹنگ میں انٹیلی جنس کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں طالبان کے عروج کے بعد پیدا ہونے والے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی ایجنسیوں کو پہلے ہی سرحدوں کی نگرانی میں لگایا گیا ہے۔

میٹنگ میں وزیر داخلہ جموں وکشمیر میں سکیورٹی صورتحال اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ وہیں اس میٹنگ میں جموں وکشمیر میں اینٹی ملیٹنسی مہم اور لا اینڈ آرڈر کا بھی جائزہ لیا جائے۔

مزید پڑھیں:'پولیس کے بنا جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتی' وزیر داخلہ امت شاہ

واضح رہے رواں برس فروری میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوئے سیز فائر معاہدے کے بعد اگرچہ پاکستان کی جانب سے خلاف ورزی نہیں کی گئی تاہم سکیورٹی فورسز کے مطابق عسکریت پسندوں نے کئی مرتبہ راجوری اور پونچھ کی سرحدوں سے در اندازی کرنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.