سرینگر: سابق وزیر اور بی جے پی کشمیر امور کے انچارج سنیل شرما نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ جموں و کشمیر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوران راجوری اور بارہمولہ اضلاع میں بالترتیب یکم اور دو اکتوبر کو عظیم الشان جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ 30 ستمبر کو جموں پہنچیں گے اور پھر یکم اکتوبر کو راجوری میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ Jammu and Kashmir Assembly Election
سنیل شرما نے بتایا کہ امت شاہ ضلع بارہمولہ میں دو اکتوبر کو ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے جس میں نہ صرف شمالی کشمیر کے لوگ بلکہ وادی بھر کے لوگ شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ ریلی میں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مختلف امور پر بات کریں گے اور جموں وکشمیر کی ترقی کے حوالے سے بھی مختلف باتوں کو اجاگر کریں گے۔ Jammu and Kashmir Political Situation
ایک سوال کے جواب میں سنیل شرما نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے بارے میں اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہاں انتخابات لڑنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امت شاہ کے دورہ جموں و کشمیر کو انتخابات کے ساتھ جوڑنا بے بنیاد بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ ان کا اس خطے کا معمول کا دورہ ہے۔ وزیر داخلہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹس اور سکیورٹی امور کا جائزہ لینے کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ امت شاہ اپنے اس دورے کے دوران جموں و کشمیر وقف بورڈ کی طرف سے تعمیر کئے جانے والے کینسر ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے