ETV Bharat / city

اونتی پورہ اور ترال میں یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد - دیگر پولیس و سیول عہدیدار بھی موجود تھے

پروگرام میں تمدنی پروگرام بھی پیش کیے گئے جبکہ آخر میں انعامی تقریب منعقد کی گئی جس میں کئی لوگوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

Independence day
Independence day
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 12:30 AM IST

وادی کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کے چیئرمین بلال احمد بٹ نے قومی ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ مارچ پاسٹ میں پولیس، سی ار پی ایف، ہوم گارڈز، ایس پی اوز اور ہیلتھ محکمے کے چاق و چوبند دستوں نے شمولیت کی۔

Independence day

پریڈ کے قیادت ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک کر رہے تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ظفر شال، ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف اور دیگر پولیس و سیول عہدیدار بھی موجود تھے۔

پروگرام میں تمدنی پروگرام بھی پیش کیے گئے جبکہ آخر میں انعامی تقریب منعقد کی گئی جس میں کئی لوگوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائیندے شبیر بٹ کو بھی عوامی مسائل اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر انعام سے نوازا گیا۔

ادھر سب ضلع ترال میں بھی یوم آزادی کی تقریب آج ترال کے پولیس اسٹیشن میں بھی منعقد ہوئی، جس میں میونسپل کمیٹی ترال کے صدر منظور احمد خان نے قومی پرچم لہرایا، اور مارچ پوسٹ پر سلامی لی۔ تقریب میں اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینا، ایگریکٹو افیسر میونسپل کمیٹی ترال منظور احمد، سیکرٹری نزیر احمد ملک سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر میں جنگل راج کا خاتمہ ہوا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سلسلے میں ملازمین کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر کئی افسران کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یوم آزادی کی تقریبات دیگر سرکاری اداروں میں بھی منعقد کی گئی تاہم ناسازگار موسمی صورتحال کی وجہ سے تقریبات کو مختصر کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.