ETV Bharat / city

Govt Amends Rules Governing Declaration of Assets by Employees: جموں و کشمیر میں ملازمین کے اثاثوں سے متعلق قانون میں ترمیم

جموں و کشمیر انتظامیہ بعض قوانین میں ترمیم کی ہے Amendments Law on Government Employees۔ جس کے بعد جن سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی مالیت دو ماہ کی تنخواہ سے زائد ہوگی انہیں اپنی تفصیلات فراہم کرنی ہوگی۔ جموں و کشمیر ملازمین کو دینی ہوگی مالیت کی جانکاری

Amendments to the law on disclosure of assets of government employees

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 1:22 PM IST

جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کو اپنے منقولہ اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنی ہوگی جن کی مالیت ان کی دو ماہ کی تنخواہ سے زائد ہوگی۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ نے قوانین میں ترمیم کی ہے۔

عمومی انتظامی محکمہ General Administration Department کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنے سالانہ گوشواروں میں صرف وہ منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات ظاہر کریں گے، جن کی مالیت ان کی دو ماہ کی تنخواہ سے زیادہ ہوگی۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 'جموں و کشمیر پبلک سرونٹ ڈیکلریشن آف پراپرٹی اینڈ ادر ایسٹس Jammu and Kashmir Public Servant Declaration of Property and Other Assets 1998 کے قواعد کے تحت ہر سرکاری ملازم کی منقولہ جائیداد کے حصول یا منتقلی سے متعلق حکام کو آگاہ کرنا ہوگا جہاں جائیداد کی قیمت ان کی دو ماہ کی تنخواہ سے زائد ہو‘۔
مزید پڑھیں:

قوانین میں ترمیم سے قبل ملازمین کو اپنی منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات کو ظاہر کرنا پڑتا تھا اگر ان کی قیمت 20 ہزار روپے سے زیادہ ہو۔ قواعد کے مطابق، ملازمین کو اپنے سالانہ گوشواروں میں اپنے نقدی بقایہ جات، بچت، جمع، شیئر، کیش سرٹیفکیٹس، فکسڈ ڈیپازٹس، سیکورٹی بانڈ، زیورات اور گھریلو الیکٹرک اور الیکٹرانک مصنوعات وغیرہ کی تفصیلات فراہم کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.