ETV Bharat / city

Altaf Thakur Visits Tral :الطاف ٹھاکر نے ترال کے کئی دیہات کا دورہ کیا - بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر

بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر BJP Spokesperson Altaf Thakur نے کہا کہ بی جے پی پورے کشمیر کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کی بہتری کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی دور دراز علاقے کے لوگوں تک پہنچ رہی ہے تاکہ ان لوگوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔

altaf-thakur-visited-far-flung-ares-of-tral
الطاف ٹھاکر نے کیا ترال کے کئی دیہات کا دورہ
author img

By

Published : Jan 31, 2022, 7:18 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ترال کے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کارمولہ، بسمنی علاقوں کے کئی عوامی وفود سے ملاقات Altaf Thakur Visits Tral کی۔

الطاف ٹھاکر نے کیا ترال کے کئی دیہات کا دورہ

الطاف ٹھاکر نے ترال کے دور دراز دیہات کے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی تمام شکایات اور مسائل کو بر وقت حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے جس میں سردیوں کے دوران بجلی کے کھمبوں، تاروں اور ٹرانسفارمرز کی صورت میں بہتر سہولیات کے علاوہ اچھی سڑکیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی پورے کشمیر کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کی بہتری کے لیے پرعزم ہے اور پارٹی دور دراز کے لوگوں تک پہنچ رہی ہے تاکہ ان لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:Altaf Thakur On PM Modi Security Collapse :'مودی کی سیکورٹی میں لاپرواہی دراصل ایک خونی منصوبہ تھا'

میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ 'دور دراز علاقوں میں جامع تعمیر نو مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اسی لیے ہم دور دراز علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ اس پسماندہ علاقے میں پی ایم اے وائی کے تحت مکانات کی فراہمی میں کچھ عناصر رشوت مانگ رہے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.