ETV Bharat / city

India Pakistan Match: کشمیری طلبہ کی حراست میں مزید توسیع - راجہ بلونت سنگھ انجینئرنگ ٹیکنیکل کالج

کشمیری اسٹوڈنٹس ایسوسیشن کے ترجمان ناصر کھوہامی نے کہا کہ عالمی کپ ٹی-20(T-20 World Cup) میچ میں پاکستان ٹیم کی بھارت(India Pak Match) پر فتح کا مبینہ جشن منانے کے الزام میں تین کشمیری طلبہ کی حراست کو سات دسمبر تک بڑھایا گیا ہے

کشمیری طلبہ
کشمیری طلبہ
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 8:52 PM IST

ریاست اتر پردیش میں تین کشمیر طلبہ(Kashmiri Students) جو پاکستان ٹی ٹوینٹی عالمی کرکٹ کپ میں پاکستان ٹیم کی بھارت پر فتح کا مبینہ جشن منانے کے الزام پر جیل میں ہے، کی حراست کو آگرہ عدالت نے سات دسمبر تک توسیع کی ہے۔

کشمیری اسٹوڈنٹس ایسوسیشن(Kashmiri Student Association) کے ترجمان ناصر کھوہامی نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی آج آگرہ عدالت میں سنوائی ہوئی جس میں ان طلبہ کی حراست کو سات دسمبر تک بڑھایا گیا ہے۔

وہیں الاآباد عدالت نے وہاں کیس کی منتقلی کی سنوائی کو دس دسمبر تک موخر کیا ہے۔

ہم آپ کو بتادیں 24 اکتوبر کو عالمی کپ ٹیٹی-20 میں بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح پر سوشل میڈیا پوسٹ پر مبینہ جشن منانے کے الزام میں کشمیر کے تین طلبہ کو پولیس نے سڈیشن کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی بڑھیں:'اتر پردیش حکومت بچوں کو معاف کرکے انہیں رہا کردے'

اگرچہ ان کے اہل خانہ نے اترپردیش حکومت سے ان طلبہ کو معاف کرنے کی اپیل بھی کی تھی،تاہم ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

ان طلبہ کا تعلق بانڈی پورہ اور بڈگام سے ہیں۔ یہ طلبہ راجہ بلونت سنگھ انجینئرنگ ٹیکنیکل کالج (Raja Balwant Singh Engineering Technical College) میں پی ایم اسکالرشپ کے تحت زیر تعلیم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.