ETV Bharat / city

گاندربل: ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان کا دورہ

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 8:47 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج وندھاما گاندربل کا دورہ کیا اور اس علاقے میں ٹرانزٹ رہائشی کیمپوں پر جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

ایل جی کے مشیر بصیراحمد خان کا دورہ گاندربل

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر احمد خان نے آج وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری کاموں کا جائزہ لیا ہے۔
ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گاندربل کرتیکا جوسینا، چیف انجینیئر آر اینڈ بی، ایگزیکٹیو انجینئرز، اے ای ای اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

گاندربل میں ٹرانزٹ رہائش سائٹ کے دورے کے دوران، مشیر نے وہاں چلائے جانے والے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیف انجینیئر آر اینڈ بی نے مشیر کو منصوبے پر کام کاج کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور ٹرانزٹ رہائش کے لیے آؤٹ پلان پر تبادلہ خیال کیا۔

چیف انجینئر آر اینڈ کے مطابق اس پروجیکٹ میں 12 ٹاورز شامل ہیں جن میں 192 فلیٹس ہیں جن کے کل پلاٹ کا رقبہ 30 کنال ہے۔

مشیر کو بتایا گیا کہ آر سی سی کا ڈھانچہ تمام اپارٹمنٹس میں مکمل ہوچکا ہے اس کے علاوہ سٹرکچرل سٹیل ٹرس بھی دو بلاکس میں مکمل ہوچکا ہے اور فریموں میں اینٹوں کا کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں:ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان کا سوپور کا دورہ

بصیر احمد خان نے تمام متعلقہ کاموں کے لیے سائٹ لے آؤٹ پلان کا جائزہ لیا۔ مشیر نے ان کاموں کا جلد ڈی پی آر جمع کرانے کے لیے موقع پر ہدایات دیں اور چیف انجینئر سے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی تلقین کی تاکہ یہ منصوبہ پہلے سے طے شدہ وقت کے اندر مکمل ہوجائے۔

مشیر نے ضلع میں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے کئے گئے مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.