سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو روکنے کے بعد اب جموں وکشمیر حکومت قومی شاہراہ پر قبائیلوں اور ان کے مویشیوں کی نقل و حمل میں مداخلت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ جموں وکشمیر کے ہر شہری اور کمیونٹی کو نقصان پہنچانے پر بضد ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ Mehbooba Mufti Criticize government
-
After deliberately holding up fruit laden trucks for days endlessly & causing massive losses, LG admin is now interfering with movement of tribals & their livestock. It seems that the admin is bent upon making every resident & community of J&K suffer miserably.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">After deliberately holding up fruit laden trucks for days endlessly & causing massive losses, LG admin is now interfering with movement of tribals & their livestock. It seems that the admin is bent upon making every resident & community of J&K suffer miserably.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 26, 2022After deliberately holding up fruit laden trucks for days endlessly & causing massive losses, LG admin is now interfering with movement of tribals & their livestock. It seems that the admin is bent upon making every resident & community of J&K suffer miserably.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 26, 2022
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’قومی شاہراہ پر پھلوں سے بھرے ٹرکوں کو کئی روز تک جان بوجھ روکنے جس سے اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو بے تحاشا نقصان پہنچا، کے بعد لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اب قبائیلوں اور ان کے مویشیوں کی نقل و حمل میں مداخلت کر رہی ہے‘۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’ انتظامیہ جموں وکشمیر کے ہر شہری اور کمیونٹی کو ضرر پہنچانے پر بضد ہے‘۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ رام بن کے مطابق نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کو سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پیدل سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti on Fruit Industry ٹرانسپورٹیشن میں رکاوٹوں کے باعث میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر
ضلع مجسٹریٹ رام بن 24 ستمبر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’نقل مکانی کرنے والے خاندان توجہ کریں ،،، قومی شاہراہ پر پیدل سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اپنے مال مویشیوں کو نوگام بانہال ٹاپ ٹنل سے آر ٹی سی گاڑیوں میں لے جائیں اور بانہال کے ایس ڈی ایم کے ساتھ رابطہ کریں‘۔
یو این آئی