ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق نینشل ٹسٹ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے 2 جون سے 9 جون تک داخلہ امتحانات منعقد کیے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ جموں و کشمیر کے سرینگر میں بھی داخلہ امتحانات کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔
گزشتہ برس 18 مراکز پر داخلے کے لیے امتحانات ہوئے تھے، وہیں اس مرتبہ دو مزید نئے امتحانی مراکز بنائے جائیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرینگر اور گوہاٹی کے علاوہ ایک مرکز شمال مشرق میں بنایا جائے گا تاکہ شمال مشرق کے زیادہ سے زیادہ طلباء کو داخلہ امتحان میں شرکت کا موقع مل سکے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس دہلی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے دہلی، گروگرام، فریدہ آباد، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، صاحب آباد، غازی آباد، احمد آباد، بنگلور، بھوپال، بھونیشور، چنڈی گڑھ، چینئی، گوہاٹی، حیدرآباد، جے پور، جموں، کولکاتہ، ممبئی، ناگپور، پٹنہ، رانچی، تری ویندرم اور وارانسی مراکز بنائے گئے تھے۔