ETV Bharat / city

Tral Municipal Committee: ترال میونسپل کمیٹی کا حال بے حال

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 4:00 PM IST

Updated : Jun 30, 2022, 8:03 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کی ترال میونسپل کمیٹی میں ایگزیکٹو افسر نہ ہونے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Tral Municipal Committee Functioning

Tral Municipal Committee
پلوامہ میونسپل کمیٹی کی خبر

پلوامہ: ترال ٹاؤن کو صاف و شفاف رکھنے کے لیے اگرچہ برسوں پہلے میونسپل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاہم دو ماہ قبل یہاں کے ایگزیکٹو آفیسر سبکدوش ہوگئے، جس کے بعد سے میونسپل کمیٹی کے تحت آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کا کام نہیں ہو رہا ہے اور عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

پلوامہ میونسپل کمیٹی کی خبر

کمیٹی میں سربراہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو تعمیراتی کام جبکہ دکانداروں کو مختلف لائسنس کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ترال میونسپلٹی Tral Municipal Committee کی پورے جنوبی کشمیر میں شہرت تھی لیکن ایگزیکٹیو آفیسر کی کُرسی خالی ہونے سے یہاں سے لوگ مایوس ہو کے نکلتے ہیں، حالانکہ انتظامیہ نے پانپور کے ایگزیکٹو آفیسر کو عبوری چارج دیا ہے لیکن وہ شازو نادر ہی یہاں آتے ہیں جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کا نظام درہم برہم ہو رہا ہے۔

اس دوران کمیٹی کے اہلکار بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ایگزیکٹیو افسر کی کُرسی خالی ہونے سے کام کاج بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ کونسلر محمد شفیع شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بدقسمتی سے پلوامہ ضلع کی پانچ کمیٹیوں میں صرف دو کمیٹیوں کے پاس فل ٹائم ای اوز ہیں، بقیہ جگہوں پر عبوری و کارگزار افسران سے کام لیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوامی توقعات پر پورا اترنے میں مشکلات ہورہی ہے۔ محمد شفیع شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس بارے میں انہوں نے ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کو آگاہ کیا جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے لیکن زمینی سطح پر کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jun 30, 2022, 8:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.