ETV Bharat / city

Shopian Encounter Ends شوپیان انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، انکاؤنٹر ختم - ایک عسکریت پسند ہلاک

پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پیر کی روز دوپہر ایک بجے شوپیاں کے ہیف شرمال علاقے کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسندوں کی تلاشی مہم شروع کی تھی۔ One militant was killed in the encounter

انکاؤنٹر
انکاؤنٹر
author img

By

Published : Sep 13, 2022, 10:39 AM IST

Updated : Sep 13, 2022, 11:47 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہیف شرمال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گزشتہ روز شروع ہوئی تصادم آرائی میں ایک مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔One militant was killed in the encounter

انکاؤنٹر

پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پیر کی روز دوپہر ایک بجے شوپیاں کے ہیف شرمال علاقے کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسندوں کی تلاشی مہم شروع کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسیز جیسے ہی ایک مکان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ مکان کے اندر موجود عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی، جس وجہ سے ایک فوجی اہلکار کو چوٹیں آئی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں رہائشی مکان کے اندر موجود ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا۔ دیر رات عسکریت پسند کی ہلاکت کے بعد تلاشی آپریشن کو جاری رکھا گیا اور آج صبح عسکریت پسند کی لاش برآمد کی گئی، اس کے ساتھ ہی تلاشی آپریشن ختم کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:Encounter in Anantnag اننت ناگ میں اچانک انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک

بتایا جارہا ہے کہ مارے گئے عسکریت پسند نے نو روز قبل عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کیا تھا جس کی شناخت عاقب احمد پال ولد محمد اکرام پال ساکنہ درونی امام صاحب کے بطور ہوئی ہے۔

Last Updated : Sep 13, 2022, 11:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.