مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم پہنچے۔ انہوں نے آج ضلع پولیس ہیڈکوارٹر بڈگام میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور چوکی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔SSP Budgam chairs joint security review meeting
اس میٹنگ میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے ،سابقہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں پر جائزہ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کو دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ بہتر تال میل بنائے رکھنے کی ہدایت دی گئی۔
انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات دی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقے میں سیکورٹی کو یقینی بنائیں اور ملک مخالف عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ہمیں ہر مکن کوشش کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ سائبر کرائم سے بھی چشم پوشی نہیں کرنی چاہیے۔
افسران کو یہ ہدایت دی گئی کہ عوام اور افسران کے درمیان بہتر تال میل بنا کر لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: فارسٹ رائٹس ایکٹ کے تعلق سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد
اس میٹنگ میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان کے علاوہ ایڈشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد،ڈپٹی ایس پی ہیڈکواٹر بڈگام نعیم وانی،ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر ڈی پی ایل بڈگام اویس رشید، ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز کے علاوہ دیگر افسران نے بھی حصہ لیا۔