ETV Bharat / city

IGP Kashmir On Militants: کشمیر میں رواں سال اب تک ننانوے عسکریت پسند ہلاک، آئی جی پی کشمیر

کشمیر صوبے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس IGP وجے کمار نے بتایا کہ رواں بر کشمیر میں اب تک 99 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ IGP Kashmir On Militants

کشمیر میں رواں سال اب تک 99 عسکریت پسند ہلاک، آئی جی پی کشمیر

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 6:31 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ وادی میں رواں سال اب تک 99 عسکریت پسندوں کو مختلف تصادم میں ہلاک کیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس IGP وجے کمار نے اتوار کے روز بتایا کہ رواں سال اب تک 99 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ ان کے معاونین پر بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ وجے کمار نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ رواں سال کے دوران اب تک سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں کے دوران 99 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام گاؤں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔IGP Kashmir says 99 militants killed this year

کشمیر میں رواں سال اب تک 99 عسکریت پسند ہلاک، آئی جی پی کشمیر

آئی جی پی کشمیر کے مطابق مارے گئے تین میں سے ایک پولیس کانسٹیبل ریاض کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2 جون کو وسطی ضلع بڈگام میں غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملے میں بھی مہلوک عسکریت پسندوں کا ہاتھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ تصادم آرائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: IGP Kashmir on Pahalgam Encounter: "مارے گئے عسکریت پسند امرناتھ یاتریوں پر حملہ کر سکتے تھے"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.