ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں 93 فیصد نے ویکسین نہیں لی تھی: رپورٹ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

جموں وکشمیر میں کورونا کی دوسری لہر کے 93 فیصد متاثرین کا ویکسیننیشن نہیں ہوا تھا۔ سات فیصد افراد جو کورونا سے فوت ہوئے وہ وہی لوگ ہیں جن کو ویکسین کی ایک ہی خوراک ملی تھی۔ کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے بعد موت کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس بات کا انکشاف نیشنل ہیلتھ مشن کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

93 percent covid patients not vaccinated according nhm report
جموں و کشمیر میں فیصد کورونا سے ہلاک ہونے والوں نے ویکسین نہیں لی تھی
author img

By

Published : May 15, 2021, 3:03 PM IST

نیشنل ہیلتھ مشن کی رپورٹ سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کے خلاف تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ وہیں، گذشتہ تین دن کے اعداد و شمار سے بھی پتہ چلا ہے کہ اموات میں 46 فیصد وہ مریض ہیں جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وائرس کے آخری مرحلے پر پہنچ چکے تھے۔

49.37 فیصد اموات ایسے مریضوں کی ہوئی ہیں، جو تین یا اس سے کم دن میں اسپتال میں داخل تھے۔ جمعہ کے روز جموں و کشمیر میں کورونا کے معاملات میں پہلی بار کمی دیکھی گئی۔

جہاں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد وبا کے نیے معاملات کے مقابلے زیادہ تھی۔ جمعہ کے روز، خطے بھر میں 3027 افراد متاثرہ پائے گئے، جبکہ 3814 صحت ہوئے تھے۔

تاہم 60 افراد کی موت ہوگئی، جن میں جموں صوبے کے 39 اور کشمیر کے 21 افراد شامل ہیں۔

جی ایم سی جموں میں گزشتہ کچھ روز سے کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز، جی ایم سی جموں میں 22 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔

اس کے علاوہ گاندھی نگر اسپتال میں دو، جی ایم سی کٹھوعہ میں تین، جی ایم سی ڈوڈہ میں دو، ایسکوم جموں میں دو، ڈسٹرکٹ اسپتال سامبہ میں ایک، ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ میں ایک، کٹرا کے نارائن ہسپتال میں تین کی موت واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا

اس کے علاوہ تین مریض اپنے گھر پر ہی وبا کے خلاف جنگ ہار گئے جن کو مردہ اسپتال لایا گیا۔ کشمیر صوبے میں اسکیم بیمینہ میں دو، اسکیم سوراہ میں تین، ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں تین، ضلعی اسپتال پلوامہ میں دو، ضلع اسپتال کولگام میں ایک، جی ایم سی اننت ناگ میں چار، جی ایم سی بارہمولہ میں تین، ایک جے ایل این ایم سری نگر میں، سی ایچ سی کپواڑہ میں تین اور ایک پاجل پورہ بانڈی پورہ میں وائرس سے اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.