ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں اب تک 6.6 فیصد کورونا کی خوراکیں ضائع ہوئیں

جموں و کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم کی شروعات سے لے کر اب تک ویکسین کی 5 لاکھ سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ تاہم اس مدت کے دوران 6.6 فیصد خوراکیں ضائع بھی ہوئیں۔

جموں و کشمیر میں اب تک 6.6 فیصد کورونا ویکسین خوراکیں ضائع ہوئیں

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 10:28 AM IST

کورونا ویکسین کی خوراکیں ضائع ہونے کی کئی وجوہات گردانی جاتی ہیں۔

صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا کی خوراکوں کے ضائع ہونے کی شرح 6.6 ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوویکسین، کوویشیلڈ کی شیشی میں 10 خوراکیں ہوتی ہیں اور شیشی کھولے جانے کے بعد اس میں موجود سبھی10خواراکیں 4 گھنٹے کے اندر اندر استعمال میں لانی لازمی ہیں اور اگر ان خوراکوں کو وقت مقررہ پر استعمال میں نہیں لایا گیا تو یہ ضائع ہو جاتی ہیں۔

اتل ڈولو نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم رفتار پکڑ رہی ہے اور اب زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسینیشن کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر قاضی ہارون نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اب تک لگ بھگ 5لاکھ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے اور یہ مہم شدومد کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ویکسین کے ضائع ہونے کی شرح دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.