ڈیکنگی کے 26 نئے مثبت کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے آج سرینگر کے جے ایل این ایم ہسپتال میں ڈینگی معاملات کی جانچ کے لئے لیبارٹری کا افتتاح کیا۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بتایا کہ اب تک وادی میں جو بھی مثبت معاملے آئے ہیں، وہ سبھی مریض بیرونی مقامات سے سفر کرکے گھر واپس آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی کے اندر کسی بھی فرد کو اس بیماری میں مبتلا نہیں پایا گیا ہے جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ یہاں کسی مقام پر اس قسم کی بیماری کا خدشہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ڈینگی کیا ہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے جموں میں ڈینگی کے ایک سو سے زیادہ مثبت معاملے درج کئے گئے ہیں جن کا علاج و معالجہ جموں کے ہسپتال میں کیا جارہا ہے۔