ETV Bharat / city

مساجد میں 25 افراد کو نماز عید کی اجازت - dc budgam

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ریکووری ریٹ سو فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا
ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 7:02 AM IST

بڈگام میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بڈگام میں کورونا وائرس اب کنٹرول میں تاہم ابھی یہ مہلک بیماری ختم نہیں ہوئی ہے۔ ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کیا۔

مساجد میں 25 افراد کو نماز عید کی اجازت

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڈگام میں اب کورونا وائرس کے 84 فعال معاملے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع میں مثبت معاملوں کی شرح اب مزید کم ہوکر2 فیصد ہو گئی ہے۔
شہباز احمد مرزا نے کہا کہ جیسے کہ پینتالیس سال سے زائد عمر کے افراد کی سو فیصد ٹیکہ کاری ہوئی ہے، اسی طرح اب بقیہ لوگوں کے لئے بھی مہم جاری ہے اور بہت جلد ضلع میں تمام افراد کا ٹیکہ لگایا جائیگا ۔
ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کووڈ گائڈ لائنز پر عمل کرتے رہیں، ماسک پہننے اور بھیڑ بھار علاقں میں ن جائیں سے بچےانہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ عیدالضحٰی کی نماز گھر میں ہی ادا کرنے کی کوشش کریں۔ڈی سی نے کہا کہ عید گاہوں اور مساجد میں پچیس سے زائد افراد کو نماز ادا کی اجازت نہیں ہوگی ۔

مزید پڑھیں:

ڈی سی نے کہا کہ لوگوں نے اب احتیاط برتنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے ہر اقدامات کرئے گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے تین مہینے کافی نازک ہیں، کیونکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ منڈلا رہا ہے.
ڈی سی نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے بڑھتے خطرات سے پچنے کے لئے کووڈ گائڈلائنز پر عمل کرنا کافی ضروری ہے اور اگر گائڈ لائنز پر عمل کرنا بند ہوا تو یہ آفت پھر سے آنے کے امکانات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.