ETV Bharat / city

Road Accident In Ganderbal : کنگن حادثے میں 2 سیاح از جان، متعدد زخمی

وسطی ضلع گاندربل کے ہاری گنیون علاقے میں سیاحوں سے بھری ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 سیاحوں کی موقع پر ہی موت جبکہ 22 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔Road Accident In Ganderbal

2-tourists-killed-several-injured-in-ganderbal-road-accident
کنگن حادثے میں 2 سیاح از جان، متعدد زخمی
author img

By

Published : Mar 24, 2022, 5:24 PM IST

Updated : Mar 24, 2022, 5:56 PM IST

گاندربل :جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے ہاری گنیون علاقے میں سیاحوں سے بھری ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 سیاحوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ 22 دیگر زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر لہیہ شاہراہ پر گنیون کنگن کے نزدیک ایک ٹیمپو زیر نمبرJK01N-9382 جس میں سیاح سوار تھے سڑک پر پھسل گیا۔Road Accident In Ganderbal

کنگن حادثے میں 2 سیاح از جان، متعدد زخمی

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے حادثے میں زخمی ہوئے سیاحوں کو ٹروما ہسپتال پہنچایا جہاں پر دو کی موت واقع ہوئی جبکہ باقی زخمیوں کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

دریں اثنا جموں وکشمیر یو ٹی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کنگن میں پیش آئے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر منوج سنہا نے لکھا کہ وسطی ضلع گاندربل میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس دورا ن دو سیاحوں کی موت واقع ہوئی جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ گاندربل کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کیا جائے ۔ایل جی نے حادثے میں زخمی ہوئے سیاحوں کی جلد شفایابی کے لئے دعا کی ہے ۔

(یو این آئی)

Last Updated : Mar 24, 2022, 5:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.