یو پی ایس سی امتحانات میں رواں برس 829 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جس میں جموں و کشمیر کے 16 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔
جموں کے رنبیر سنگھ پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ابھیشیک اگستیا کو 38واں پائیدان حاصل ہوا اور وہ مرکز کے زیر انتظام خطوں (جموں و کشمیر اور لداخ) سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد جموں کی رہنے والے سنی گپتا اور دیو آہوتی ہیں۔ گپتا 148 نمبر پر جبکہ آہوتی 177 ویں نمبر پر۔
ان کے علاوہ پارھت گپتا (240)، اسرار احمد کچلو (248)، آصف یوسف تانترے (328)، نامگیال آنگنوں (323)، نادیہ بیگ (350)، آفتاب رسول (415)، سبزار احمد گنائی (628)، ماجد اقبال خان (638)، سٹیزن وینگیل (716)، رئیس حسین (747)، محمد نواز شریف الدین (778) اور سید جنید عادل (822) نے بھی اس بار یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست کو مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت منسوخ کرنے اور علاقے کو دو مرکزی زیر انتظام خطوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ خطے سے کامیاب ہوئے سول سروسز افسران کا پہلا گروپ ہے۔
واضح رہے کہ یو پی ایس سی ہر برس تین مرحلوں میں امتحانات منعقد کرتا ہے۔ پہلا مرحلہ ابتدائی دوسرا مینز (Mains) اور تیسرا انٹرویو ہوتا ہے۔ ان امتحانات کے ذریعے یو پی ایس سی انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس، انڈین فارن سروس، انڈین پولیس سروس، انڈین ریونیو سروس جیسی دیگر مرکزی ملازمت کیلئے افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے۔