کورونا وائرس میں مثبت پائے گئے 13 افراد صحتیاب ہونے کے بعد سری نگر کے سی ڈی ہسپتال سے رخصت کیے گیے ہیں تاہم انہیں گھریلو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
سی ڈی ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر نوید نزیر نے کہا کہ مزید 13 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں ہسپتال سے آج رخصت کرکے گھریلو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: 'یہ ہمارے لئے اطمینان کا لمحہ ہے۔ 13 کووڈ 19 مریضوں کو رخصت کیا گیا ہے۔ ان کو اب گھریلو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ گھر میں رہئے، محفوظ رہئے۔ سماجی دوری رکھنے کے ساتھ ساتھ مشاورت پر عمل کریں۔ ہم اب مل کر اس وبا کا مقابلہ کریں گے۔'
کورونا وائرس: 13 افراد صحتیاب ہوکرہسپتال سے رخصت - کورونا وائرس
جموں و کشمیر میں آئے روز کووڈ 19 مثبت کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور تاحال ان کی تعداد 270 پہنچ گئی ہے۔ وہیں چار افراد کا اس وبا سے انتقال ہو چکا ہے، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد نگہداشت میں رکھے گئے ہیں۔