ETV Bharat / city

Land Allot for Middle School مڈل اسکول کیلئے دس کنال سرکاری اراضی مختص

ضلع پلوامہ کے حاجی بل کاکاپورہ میں اسکول تعمیر کرنے کے لیے دس کنال سرکاری اراضی وقف کی گئی ہے۔ متعلقہ افسران کے مطابق جلدی ہی اسکول کے لیے عمارت تعمیر شروع کی جائے گی۔

Dedication of ten kanals of government land
اسکول کے لیے سرکاری اراضی مختص
author img

By

Published : Sep 24, 2022, 5:54 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے حاجی بل کاکاپورہ علاقے میں اپر پرائمری اسکول تین کمروں پر مشتمل تھا جس کو سال 2003 میں اپ گریڈ کرکے مڈل اسکول بنایا گیا، اس اسکول میں طلبہ کی تعداد قابل ذکر تھی جس کے پیش نظر اسے مڈل اسکول بنا دیا گیا۔ تاہم اس اسکول کے لئے عمارت نہیں تھی اور محض تین ہی کمروں درس و تدریس کا کام چل رہا تھا۔

اسکول کے لیے سرکاری اراضی مختص

اس ضمن میں زونل ایجوکیشن آفیسر غلام رسول نے نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کو محمکہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی نوٹس میں لایا جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے لئے علاقے میں 10 کنال سرکاری اراضی کی نشان دہی کرکے اس اراضی کو اسکول کے نام منتقل کردیا۔ اس کے لیے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ٹیچرس فورم نے زونل ایجوکیشن آفیسر کی حوصلہ افزائی کی اور ضلع انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس تعلق سے عبدالرشید نے بات کرتے ہوئے کہا اب ہمارے یہاں اسکول کی عمارت تعمیر ہوگی اور ہمارے بچے علاقے میں ہی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا اس سے قبل یہ اسکول تین کمروں میں ہی چلایا جارہا تھا۔

اس سلسلے میں ٹیچرس فورم کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 'اس اسکول میں کافی مشکلات تھی جس کے بعد زونل ایجوکیشن آفیسر کی جدوجہد سے اس اسکول کے لئے زمین الاٹ ہوئی۔ انہوں نے محمکہ تعلیم کے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زونل ایجوکیشن آفیسر غلام رسول کی عزت افزائی کی۔

اس سلسلے میں زونل ایجوکیشن آفیسر غلام رسول نے کہا کہ 'میں نے اس مسئلہ کو انتظامیہ کی نوٹس میں لایا اور انہوں نے اسکول کے لیے 10 کنال سرکاری اراضی فراہم کی جس کے لیے ہم ضلع انتظامیہ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اس علاقے میں جلدی ہی اسکولی عمارت تعمیر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ علاقے کے بچوں کو یہیں تعلیم مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.