ETV Bharat / city

بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی گورکھا کے مسائل حل کر لیے جائیں گے: امت شاہ

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 8:14 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دارجیلنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں وعدہ کرتا ہوں کہ بی جے پی کی ڈبل انجن سرکار گورکھا کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے گی۔'

NRC won't impact Gorkhas, no implementation plan for now: Amit Shah in Darjeeling
West Bengal polls 2021: Amit Shah promises permanent solution to problems of Gorkha community

کولکاتا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہ وعدہ کیا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد پہاڑ کے عوام کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ویڈیو

امت شاہ نے کہا کہ بھارت کے آئین میں تمام مسائل کو حل کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ بی جے پی کی ڈبل انجن سرکار گورکھا کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے گی۔ اب گورکھا شہریوں کو احتجاج نہیں کرنا پڑے گا۔ تاہم امت شاہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ گورکھا کے مسائل کو کس طرح حل کریں گے۔ کیوں کہ یہاں کی پارٹیاں علاحدہ ریاست کی تشکیل کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ اس کے لیے گزشتہ کئی دہائیوں سے تحریک چل رہی ہے۔ سنہ 2017 میں بھی زبردست تحریک چلائی گئی تھی۔ امت شاہ نے یہ دعویٰ کیا کہ گورکھا بھارت کا فخر ہیں، ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا ہے۔

ایک دن بعد امت شاہ نے کہا کہ این آر سی کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اگر این آر سی نافذ بھی ہوتا ہے تو یہاں کے عوام کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دارجلنگ کی ترقی ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں رک گئی تھی۔ ترنمول کانگریس کے لیڈران صرف تفریح کے لیے یہاں آتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے اس مرتبہ یہاں کی تین سیٹوں پر اپنے امیدوار نہیں اتارے ہیں۔

امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی نے کچھ لیڈروں کے خلاف جھوٹے مقدمات دائر کر کے گورکھا سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ 'دیدی بہت سے لوگوں کے خلاف قتل اور دیگر سنگین مقدمات قائم کر چکی ہیں۔ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد ایسے تمام لوگوں کو معافی دے گی۔'

بی جے پی کے سابق اتحادی جی جے ایم رہنما، بمل گرونگ کے خلاف پرتشدد تحریک کی قیادت کرنے کی وجہ سے روپوش ہوگئے تھے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں وہ سامنے آئے اور ترنمول کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملالیا۔ ریاستی انتظامیہ نے اب ان میں سے کچھ مقدمات واپس لینے کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا ہے۔ اس مرتبہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے دونوں گروپ نے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.