یہ بات وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزراء، بی جے پی صدر، اراکین اسمبلی اور بی جے پی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب شاندار ہو سکتی تھی، لیکن کورونا کی وبا نے ہمیں سماجی فاصلے کے ضابطوں پر سختی سے عمل کرنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداروں کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ اس تاریخی تقریب کے لئے ہر مقام پر سماجی فاصلے پر عمل اور ماسک کا استعمال کرتے ہوئےزیادہ سے زیادہ دوسو لوگ ہی موجود ہوں۔
وزیر اعلی نے پارٹی کارکنوں سے اٹل ٹنل روہتانگ کا افتتاح اور وزیر اعظم کا خطاب دیکھنے کے لئے سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: دیوسر علاقے سے 'کے اے ایس' امتحان کا پہلا کامیاب امیدوار
انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام ضلع صدر دفاتر ، اسمبلی حلقوں اور ریاست کے تمام اہم مقامات پر 90 ایل ای ڈی سکرینیں لگائی جائیں گی ۔ تاکہ ریاست کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 3 اکتوبر 2020 کو اٹل ٹنل روہتانگ کی افتتاحی تقریب کا نظارہ کر سکیں۔
ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم 3 اکتوبر کو صبح 10 بجے اٹل ٹنل کا افتتاح ، 12 بجے ضلع لاہول-اسپیتی کے سیسو اور شام 1 بجکر 15 منٹ پر سولنگ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔