ETV Bharat / city

ہماچل میں کورونا انفیکشن سے چار افراد کی موت

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 8:18 PM IST

ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 4 افراد کی موت ہوگئی۔

ہماچل میں کورونا انفیکشن سے چار افراد کی موت
ہماچل میں کورونا انفیکشن سے چار افراد کی موت

ہماچل پردیش میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید چار افراد کی موت کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع اونا کے امبھ علاقے کے ایک 64 سالہ کورونا سے متاثرہ شخص کی سنیچر کی صبح طبیعت بگڑنے سے موت ہو گئی۔ اس کی کووڈ 19 کے ضابطوں کے مطابق آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ اس کا 31 اگست کو کورونا کی جانچ کے لئے سیمپل لیا گیا تھا۔ جس کی رپورٹ 2 ستمبر کو آئی تھی۔ جس میں وہ کورونا پازیٹو پایا گیا تھا۔ یہ کورونا متاثرہ بیٹے کے ساتھ رابطے میں آیا تھا۔ سی ایم او ڈاکٹر رمن کمار شرما نے موت کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سانس لینے میں تکلیف اور سینے کی جھکڑن کی شکایت پر علاج کرایا گیا ، لیکن مریض کی موت ہو گئی ۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے پونے تین کروڑ افراد متاثر

اس سے قبل سرمور میں 70 سالہ خاتون اور اور ضلع کانگڑہ میں پلالم پور میں 53 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ وہیں گزشتہ دیر رات ضلع منڈی میں 73 سالہ کورونا سے متاثر ایک شخص نے نیر چوک اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ریاست میں چمبہ میں چار، ہمیر پور میں5 ، کانگڑا میں 10 ، منڈی میں آٹھ ، شملہ میں چار ، سرومور میں تین ، سولن میں سب سے زائد 13 اور اونا میں بھی چوتھی موت ہو چکی ہے۔

ریاست میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 215 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس سے کووڈ ۔19 کے کیسز چھ ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔ جبکہ 106 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ریکوری شرح میں بھی بہتری آئی ہے۔

ضلع کانگڑہ میں اس کے 37 ، سولن میں 35 ، چمبہ اور سرمور میں 33 ، اونا میں 20 ، شملہ میں آٹھ ، بلاس پور اور ہیمیر پور میں سات اور کلو میں تین کیس سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 106 کورونا مثبت صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس میں سولن میں 44 ، سیرمور میں 14 ، کانگر ہ میں 11 ، ہمیر پور میں 10 ، شملہ میں 9 ، بلاس پور اور منڈی میں سات سات، کلو میں تین اور چمبہ میں ایک کورونا مریض صحت یاب ہوا ہے۔

ہماچل میں مجموعی تعداد 6852 تک پہنچی ہے۔ فی الحال 1822 ا یکٹو کیسز ہیں۔ اب تک 4932 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.